ادبی اسکالرتسلیم الٰہی زلفی کی آسٹریلیاء کے کامیاب ادبی اور مطالعاتی دو رے سے ٹورونٹو واپسی

اردو اکیڈمی میلبورن اور اردو انٹرنیشنل سڈنی کی خصوصی دعوت پر‘اردو سپموزیم ‘عالمی مشاعرہ اور شامِ زلفی میں شرکت

Australia Trip Oct 2015 (4).....Australia Trip Oct 2015 (3).....Australia Trip Oct 2015 (2)......
آسٹریلیاء کی ممتاز علمی ‘ادبی اور سماجی شخصیات کا بھرپور جوش و خروش‘کینیڈا کے مہمان کی والہانہ پزیرائی

ٹورونٹو(خصوصی رپورٹ) کینیڈا میں آبادفنونِ لطیفہ کے ادبی اسکالرتسلیم الٰہی زلفی آسٹریلیاء کے کامیاب ادبی اور مطالعاتی دورے سے ٹورونٹو واپس پہنچ گئے ہیں۔اردو اکیڈمی میلبورن اور اردو انٹرنیشنل سڈنی کی خصوصی دعوت پر وہاں منعقد ہونے والے اردو سمپوزیم‘ عالمی مشاعرہ اور شامِ زلفی میں شرکت کی۔اس موقع پر آسٹریلیاء کی جن ممتاز علمی‘ ادبی اور سماجی شخصیات نے نہایت جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے مہمان کی والہانہ پزیرائی کی ان میں: اشرف شاد‘ عارف رانا (PTV فیم) نوشی گیلانی‘ سعید خان‘ عارف صادق‘کنیز فاطمہ(کراچی یونیورسٹی)ڈاکٹر یاسمین شاد‘ عندلیب صدیقی‘ ارشد سعیداور وحید قندیل وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر 2015ء میں تسلیم الٰہی زلفی کا یہ تیسرا عالمی ادبی اور مطالعاتی دوراہ تھا۔ اس سے قبل وہ فروری؍مارچ میں جدہ‘ ابوظہبی‘کراچی‘اپریل؍مئی میں کوپن ہیگن‘ لندن اورٹوکیو کے مشاعروں‘کانفرنسوں اور سیمناروں میں شرکت اور یونیورسٹی میں معمول کا لیکچر دے چکے ہیں۔
***
zulfi@rogers.com
001 416 737 3

Australia Trip Oct 2015 (1)....

اپنا تبصرہ لکھیں