ابوظہبی کی وہ جگہ جہاں نماز پڑھنے پر اب مسلمانوں کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا

ابوظہبی کی وہ جگہ جہاں نماز پڑھنے پر اب مسلمانوں کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا

متحدہ عرب امارات میں یہ منظر عام دیکھنے کو ملتا ہے کہ بڑی شاہراہوں پر محو سفر لوگ نماز کے وقت گاڑی سڑک کی ایک جانب کھڑی کرکے نماز کی ادائیگی میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ اب تک تو یہ معمول کی بات تھی لیکن ٹریفک حکام کے تازہ ترین اعلان کے بعد ایسا کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ابوظہبی کی پولیس نے شہریوں کو خبردا رکردیا ہے کہ مخصوص کی گئی جگہوں کے علاوہ کہیں بھی گاڑی کھڑی کرنا 1000 درہم (تقریباً 30 ہزار پاکستانی روپے) جرمانے کا سبب بن سکتاہے۔ یہ اعلان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ابوظہبی پولیس کی جانب سے شروع کی گئی آگاہی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرکے نماز کی ادائیگی میں مشغول ہوجانا حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے ساتھ مساجد کی بڑی تعداد واقع ہے، خصوصاً ریستوران اور پٹرول پمپ جیسی جگہ پر عموماً مسجد بھی واقع ہوتی ہے، جہاں مسافر نماز کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں