آپ کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں؟ تو جمعۃ المبارک سے اس اسم اعظم کا وظیفہ شروع کردیں

پیر ابو نعمان رضوی سیفی 
اللہ کی حمد وثنا کرنے والے والے پر فرشتے ہمیشہ سلامتی بھیجتے ہیں ۔لہذا کسی مسلمان کو اس پاک ورد کو پڑھنا نہیں چھوڑنا چاہئے ۔روزانہ صبح ایک تسبیح سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم پڑھنے کے بعد اگر وہ نمازجمعہ کے وقت یہ وظیفہ شروع کرلے تو مستجاب الدعا بن جائے گا۔اپنے بارے میں یا کسی کے بارے میں جب بھی بار گاہ الٰہی میں جو عرض کرے گاا للہ تعالیٰ اس کی وہ دعا اور عرض قبول فرما لے تو اسے چاہئے کہ اللہ رب الکریم کا اسم مبارک یا عظیم 313مرتبہ اوّل و آخر7مرتبہ درود پاک کے ساتھ81دن تک پڑھے۔81دن پڑھنے کے بعد دو نفل شکرانے کے ادا کرے اور معمول بنالے کہ روزانہ اسم پاک یا عظیم کو7مرتبہ پڑھ کر گھر سے نکلے اور جب واپس آئے تو دو نفل شکرانے کے ادا کرے ۔ایسے شخص کی دعا بہت جلد قبول ہو گی،دور دور تک اس کی شہرت پھیلے گی،بے پناہ مال و دولت حاصل ہو گی اور وہ کبھی مفلس نہ ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کی رضا سے وہ جس دوست یا دشمن سے ملے گا وہ اس کے ساتھ محبت سے پیش آئے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں