آپ نے بارش میں گاڑیوں کی چھتیں ٹپکتی دیکھی ہوں گی لیکن دوران پرواز جہاز کی چھت ٹپکنے لگ گئی اور پھر۔۔ فضائی تاریخ کا نہایت حیران کن واقعہ

آپ نے بارش میں گاڑیوں کی چھتیں ٹپکتی دیکھی ہوں گی لیکن دوران پرواز جہاز کی چھت ٹپکنے لگ گئی اور پھر۔۔ فضائی تاریخ کا نہایت حیران کن واقعہ

آپ نے بارش میں گاڑیوں ، بسوں اور رکشوں کی چھتیں تو اکثر ٹپکتی دیکھی ہوں گی لیکن آپ نے کبھی یہ نہیں سنا ہو گا کہ دوران پرواز جہاز کی چھت سے ٹپکنے لگ گئی تاہم ایسا ایک واقعہ روس میں پیش آیاہے جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ” روسیا ایئر لائن “ کا طیارہ روس کے شہر ’ خبراوسک سے ’ سوچی ‘ کے درمیان پرواز کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک سے جہاز کی چھت ٹپکنے لگ گئی جس کے باعث مسافروں نے اپنی چھتریاں نکال لیں اور خود کو اس ’ بارش ‘ سے گیلا ہونے سے بچانے کی کوششیں شروع کر دیں ،مسافروں نے عملے کو بلا کر اس مسئلے سے متعلق آگاہ کیا ۔

سوشل میڈیا پر مسافروں کی جانب سے چھتریاں نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں تاہم اب روسی ایئر لائن کی جانب سے تحقیقات کا اعلان کر دیا گیاہے ۔آپ کو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ طیارے میں پانی گرنے کا واقعہ بارش کے باعث پیش نہیں آیا بلکہ یہ دراصل ” ایئر کنڈیشن سسٹم “ میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ۔ ممکنہ طور پر اوپر سے گزرنے والا کوئی پائپ ڈیمج ہو گیا تھا ۔تاہم ماہرین کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ کوئی بہت زیادہ سنگین مسئلہ نہیں تھا جس سے مسافروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں