آپ اپنے فون کے ذریعے کینسر کی تشخیص کس طرح کرسکتے ہیں؟ وہ طریقہ جانئے جو آپ کی زندگی بچاسکتا ہے

doctor

امریکہ کی ملٹی پل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک ڈسپلنز کمپنی ’بٹرفلائی نیٹ ورک‘نے ایک الٹراساﺅنڈ ڈیوائس ایجاد کی ہے جسے آئی فون سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ ڈیوائس تیار ہونے کے بعد جب کمپنی کے چیف میڈیکل آفیسر نے خود پر اس کا تجربہ کیا تو مشین نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آفیسر کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 59سالہ ڈاکٹر جان مارٹن نے جب اس ڈیوائس کے ذریعے تجرباتی طور پر اپنا الٹرا ساﺅنڈ کیا تو ڈیوائس نے آئی فون کی سکرین پر دکھایا کہ اس کے گلے میں کینسر کی گلٹی موجود ہے۔

22

رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کا نام ’بٹرفلائی آئی کیو‘(Butterfly IQ) رکھا گیا ہے جسے ہاتھ سے ہینڈل کیا جا سکتا ہے اور کوئی بھی شخص گھر بیٹھے خود ہی اپنا الٹراساﺅنڈ کر سکتا ہے اور کینسر سمیت کئی طرح کے امراض کی تشخیص کر سکتا ہے۔ ڈیوائس کے ایجاد ہوتے ہی اس نے تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر جان میں کینسر کی تشخیص کر دی۔جس کے فوری بعد ڈاکٹر جان کی سرجری کی گئی اور ان کا 6ہفتوں پر محیط شعاعی علاج شروع کر دیا گیا جو اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور ڈاکٹر جان روبہ صحت ہیں۔ڈاکٹر جان کا کہنا تھا کہ ”اپنے ادارے کی ایجاد کردہ ڈیوائس کا خود پر تجربہ کرنا میرے لیے باعث نعمت ثابت ہوا۔ آئی فون کی سکرین پر اپنے گلے میں موجود کینسر کا ٹیومر دیکھ کر میں نے پاس موجود تکنیک کاروں کی طرف دیکھا، وہ حیرت سے میری طرف دیکھ رہے تھے۔ اگلے ہی روز میں نے پرواز پکڑی اور گھر واپس آ گیا اور ہسپتال جا کر اس کا علاج شروع کر دیا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں