آن لائن فراڈ میں اضافہ

نارویجن سیکورٹی اینڈ انفارمیشن پولیس نے انٹر نیٹ صارفین کو متنبع کیا ہے کہ آن لائن فراڈا ور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ے۔ان وارداتوں کو آن لائن اسکیم کا نام دیا گیا ہے۔اس طریقہء واردات میں ایک شخص کسی کو فون کرتا ہے اور خود کو ویب انجینئیر ظاہر کرتا ہے۔وہ انٹر نیٹ صارف سے ضروری معلومات حاصل کلر کے یہ معلومات اور کوڈز اس کے بینک اکاؤنٹ سے چوری کے لیے استعمال کرتا ہے۔
نارویجن سیکورٹی اینڈ انفارمیشن ڈائیریکٹر راجر نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئکہا کہ پچھلے سال ہر کیس کی تفتیش میں تین ہزار کے اخراجات تھے جبکہ اس سال یہ اخراجات پچاس ہزار کراؤن تک پہنچ گئے ہیں۔ FSA کے مطابق پچھلے برسوں کے مقابلے میں یہ فراڈ چھ گنا ذیادہ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اسی طرح آن لائن فراڈ اور شاپنگ میں ایک سو اٹھاسی گنا اضافہ ہوا ہے۔
تاہم تجزیہ نگار اس سلسے میں کوئی حتمی اعدادو شمار دینے سے قاصر ہیں۔اکانومی کرائم ویب سائٹ پر آن لائن شاپنگ کرنے والے افراد کو خبردار کیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں