آسمان پہ اڑتی بوتل

orti bo3.11

گذشتہ روز اندرے اوسفولد کے شہر آشم اور مختلف گردو نواح کے مضافاتی علاقوں کی فضائوں میں ایک اڑن کھٹولہ جس کے غبارہ کی شکل ایک معروف کمپنی کے مشروب کی بوتل جیسی تھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔یہ غبارہ جس کے نیچے دو افراد بیٹھے تھے مختلف علاقوں میں اونچی نیچی پرواز کرتا رہا۔نیچی پرواز کے دوران غبارے میں سوار ا فر ارد کمپنی کی بوتلیں تماشائیوں میں پھینکتے رہے۔یہ غبارہ کولڈ ڈرنک کی تشہیر کر رہاتھا۔لوگوں نے اس دلچسپ تشہیر کو بہت پسند کیااور بچے بوڑھے ہوا میں اڑتی بوتل کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں