آئندہ ہفتے کراچی کا موسم کیسا رہے گا ؟شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

آئندہ ہفتے کراچی کا موسم کیسا رہے گا ؟شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں مغربی سسٹم کے باعث 6 جنوری کی رات اور 7 جنوری کی صبح ہلکی بارش متوقع ہے،شہر میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں ٹھنڈ ہے اور متوقع بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ شہر میں کل سے تیز ہواوں اور سردی کی شدت میں کمی آجائے گی جبکہ جمعہ کے روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جائے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں 30 سے 35کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد بھی شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شدید سردی میں ہوا کے جھکڑوں نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں