،صلہ رحمی کے جذبات کو

نارووال( )صلہ رحمی کو اسلام میں ایک بہت بلند و بالا مقام حاصل ہے ،صلہ رحمی کے جذبات کو فروغ دئے کر ہی معاشرہ سے قتل و غارت کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے جس کی تعلیمات بنی نوع تمام انسانیت کے لئے منبع رشدوہدایت ہیں ،اسلام حالت جنگ میں بھی انسانی حقوق کا محافظ ہے اور دوران جنگ بے گناہ انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔انسان تو انسان سایہ دار درخت کو بھی نقصان پہنچانے کی اجازت نہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت گوجرانوالہ علامہ الحاج پیر قاضی محمد یعقوب رضوی نے مرکز اہلسنت جامع مسجد شاہ جماعت ایک دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت ،مشاورت ،رواداری اور اخوت کا علمبردار ہے ،اسلامی تعلیمات انسانیت کی بقاء ،فلاح و بہبود کے سنہری اصول پر مبنی ہے ۔باہمی حقوق کا احترام اور اعلی اخلاقی اقدار کا فروغ دین اسلام کی اصل روح ہے ،احترام آدمیت و برابری کا دین ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں حقوق اور فرائض باہمی طور پر مربوط اور ایک دوسرے پر مخصر تصور کئے جاتے ہیں ،ایک حقیقی اسلامی ریاست میں ان حقوق سے تمام شہری مستفید ہوسکتے ہیں کوئی ریاست یا فرد واحد ان حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا اور نہ ہی قرآن و سنت ﷺ کی طرف سے عطا کردہ حقوق کو معطل یا کالعدم قرار دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی مہربانﷺ کی زندگی کا ہر ہر عمل سبق و حکمت سے لبریز ہے جس پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے آج معاشرہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمات قرآن و سنتؐ کو عام کیا جائے اور نوجوان نسل کے قلوب و اذہان میں عشق مصطفیﷺ کو شمع کو فروزاں کیا جائے تبھی معاشرہ میں انقلاب برپا ہوگا ۔
سیالکوٹ( ) سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ،پہلے کی طرح حالیہ الیکشن میں بھی عوام نے شیر پر مہر لگا کر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے ۔ہم انشاء اللہ عوامی مینڈیٹ کا بھرپور دفاع کریں گے اور پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی دل و جان سے خدمت کریں گے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے حلقہ کی عوام کے لئے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم پی اے چوہدری خوش اختر سبحانی نے وریو ہاوس میں سینئر مسلم لیگی رہنماء چوہدری شاہد محمود وڑائچ ،حاجی عبدالطیف آف جھائی،چوہدری مقصود علی وڑائچ، چوہدری فرحت عباس ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد انور ،ملک شفقت اعوان اور ملک افضل اعوان ودیگر مبارک باد دینے کے لئے آنے والے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے وریو خاندان کی سیاست کا مقصد فقط عوامی خدمت ہے ہم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ،عوام نے جو عہدہ ہمیں دیا ہے وہ ہمارے پاس امانت ہے ہم پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہیں گے۔چوہدری شاہد محمود وڑائچ نے مسلم لیگ ن کو دوبارہ سیالکوٹ میں کلین سویپ کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق مسلم لیگ کے دور اقتدار سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اورملکی معیشت مستحکم ہوئی تھی ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کا سہرا بھی مسلم لیگ ن کے سر ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ملکی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ملکی بقاء و سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
سیالکوٹ( )پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی قائدین پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی ،پیر سید سعادت علی شاہ گیلانی ،پیر میاں عمر بخش ،پیر خالد سلطان سروری قادری ،پیر سید فرخ شاہ کوہاٹی ،پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی ،پیر ضمیر اختر رانا ،سجاد احمد حکیم القادری ،علامہ عبدالغفور نوری اور ملک مظہر حسین اعوان نقشبندی نے حالیہ پر امن انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج ،عدلیہ اور نگران حکومت کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔نومنتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کوبھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کی ہے کہ ملکی سلامتی و استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ،انتقامی سیاست اور عداوت ملک و ملت کے لئے نقصان دہ ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں کو تحریک انصاف کے بھاری مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے اور ان کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیے ،ہماری آپس کی نورہ کشتی پاکستان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کی شان و جان ہیں ملک ہے تو ہم سب ہیں ،ہماری شان و شوکت پیارے وطن کی بدولت ہے آج ہم جو آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں اس کی خاطر ہمارے آباواجداد نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے،پاک فوج ملک و ملت کا قیمتی اثاثہ ہے ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ افواج پاکستان ہمارا فخر و سر کا تاج ہیں جن کے خلاف کسی بھی قسم کی زبان درازی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں