ناروے میں بین اقوامی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

اوسلو میں چھ اورسات جولائی کو ایک بین القوامی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں چالیس مختلف ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری Ban Ki-moon بینکی مون اس میں شرکت کریں گے۔نارویجن حکومت کا مقصد اس کانفرنس کے ذریعے ملک میں وہ بین اقوامی معیار قائم کرنا ہے جو کہ اقوام متحدہ نے مقرر کیا ہے۔
یہ بین اقوامی کانفرنس ہمیں اس مقصدکی جانب قدم بڑہانے میںمعاون ہو گی جس کے مطابق تمام نو جوان تعلیم کے ذریعے بڑی عمر میں خود مختارزندگی گزار سکیں گے۔ملک سے غربت کے مکمل خاتمہ کے لیے تعلیمی بٹ میں اضافہ نا گزیر ہے۔نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے مزید کہا تعلیمنہیں تو ترقی بھی نہیں۔
کانفرنس میں روانڈا کے سدر پال کاگما اور ارنا سولبرگ ایڈوو کیٹ گروپ کی قیادت کریں گیاور کانفرنس کا افتتاح بھی کریںگے۔اس کانفرنس کا اہتمام نارویجن فارن منسٹری اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گورڈن برائون مل کر رہے ہیں۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں