نارویجن سیکورٹی فورسز کو غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا اختیار

جمعہ کے روز نارویجن سیکورٹیی فورس کے محکمے کو ملکی تحفظ کی خاطر غیر ملکیوں کو ملک سے نکال دینا کا اختیار دے دیا گیا ہے۔اس سے پہلے یہ اختیار صتٖ نارویجن محکمہء امیگریشں یو ڈی آئی کو تھا ۔تاہم ابھی بھی اسی محکمہء کے پاس پناہ گزینوں کے سلسل یمین سارے اختیارات ہیں۔
حکومت کا یہ فیصلہ ان معاملات میں موثر ہو گا جہان وری فیصلے میں بہت ذیادہ حکموں کو شامل کیے بغیر مشکوک غیرملکیوں کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔یہ بات محکمہے امیگریشن کی وزیر سلوی لست ہاؤگ نے ایک بیان میں کہی۔
لست ہاؤگ نے کہا اگر نارویجن سیکورٹی PST کو کسی ایسے ماسفر کے بارے میں علم ہو جائے جو کہ ناروے کے لیے خطرہ بن سکتا ہو اور راستے میں ہو اسے راستے سے ہی واپس کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ ناروے میں داخل نہ ہو سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں