گل بہار بانو
26 دسمبر 2025 کو ایک بڑے سے علاقے میں چھوٹی سی کتابوں کی نمائش ( Book Fair) لگائی گئی۔ اور اس کو
دیکھنے کے لیے میں گئی مختلف اسٹال دیکھتے ہوئے ایک جگہ کونے میں ورڈ لگا ہو تھا تو اس کے بورڈ نے مجھے اپنی طرف متوجہ کر لیا ،بورڈ کے الفاظ تھے۔ (Think incorporated )۔یہ اس بک فیئر میں ایک انوکھا سٹال تھا اس کا مقصد یہ تھا ۔۔۔
کہ لوگوں کو سوچنے کا آرٹ سکھایا جائے، کیونکہ غلط سوچ آدمی کو ناکامی کی طرف لے جاتی ہے۔ اور صحیح سوچ کامیابی کی طرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں ایک سٹال پر کئی تعمیری کتبے لکھے تھے ۔ایک خطبے میں اوپر ماچس کی ایک تیلی دکھائی گئی تھی ۔
اس کے نیچے لکھا ہوا تھا کہ ماچس کی تیلی کا ایک سر ہوتا ہے مگر اس میں دماغ نہیں ہوتا ،اس لیے جب بھی وہ رگڑ کھاتی ہے ۔تو فورا جل اٹھتی ہے۔آئیے ہم ماچس کی ایک چھوٹی سی مثال سے سبق لیں۔ ہم اور آپ سر رکھتے ہیں ۔اور اسی کے ساتھ دماغ بھی، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اشتعال پر بھڑک اٹھیں یا دماغ رکھتے ہوئے سوچیں ایک انسان وہ ہے۔
جو بھڑکنے والی بات پر بھڑک اٹھتا ہے وہ فوری جذبے کے تحت عمل کرنے کے لیے اٹھ کھڑا ہوتا ہے ۔ایسا آدمی ہمیشہ ناکام رہتا ہے

Recent Comments