جموں کشمیر کے کشمیر لبریشن کے عظیم سربراہ امان اللہ خان وفات پا گئے

سٹاک ہوم (عارف کسانہ ؍ نمائدہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے پریس سیکریٹری حافظ مظہر اقبال نعیمی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عظیم سپوت اور نظریہ خود مختار کشمیر کے بانی ممبر اور جموں کشمیر لبریشن کے سپریم ہیڈ اپنے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیائے فانی سے رخصت ہوگے۔ان کی وفات پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون نے 3 دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یورپ زون کے تمام ممبران اور عہدیداروں نیاپنے قائد کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم بھی کیا ہے۔یورپ زون کے صدر جناب تنویر احمد چوھدری فن لینڈ سے اپنے عظیم قائد کے آخری دیدار اور ان کے جنازے میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنے قائد کو ان کے مشن کو زندہ رکھ کر ہی ان کو خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔یورپ زون کے فنانس سیکریٹری فاضل مغل نے پیرس سے بات کرتے ہوے کہا کہ گورنمنٹ پاکستان نے آخر دم تک قائد تحریک امان اللہ خان کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جو کہ عرصہ 24 سال سے ضبط کیاہوا تھا جس وجہ سے وہ کسی ملک میں جا کر ان کا علاج نہیں کرو ا سکے ۔انہوں نے اس روئیے کی مذمت کی اور کہا کہ ریاست جموں کشمیر کا وہ عظیم سپوت تھا۔جس نے اپنی پوری زندگی اپنے مادر وطن کی وحدت کی بحالی، آزادی، خودمختاری و خوشحالی کے عظیم مقصد کیلئے وقف کئے رکھی۔. وہ ساری زندگی آزادی، عزت اور وقار سے جینے کا شعور بانٹتا رہا. جس نے وطن کے چپے چپے میں انقلاب و بغاوت کے چراغ روشن کئے، اس دار فانی سے رخصت ہوگیا.آج اپنے قائد کی جدائی میں ہر آنکھ اشکبار ہے.اللہ قائد تحریک جناب امان اللہ خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے اور ہم سب کو قائد تحریک کے آزاد و خودمختار جموں کشمیر کے خواب کو پورا کرنے کی توفیق و ہمت دے.

اپنا تبصرہ لکھیں