700 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ، مریم نواز کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

22

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف 700 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میںتعلیمی فنڈز میں خورد برد کرنے کے الزام میں تحقیقات کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ نے مریم نواز کو پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز دیے تھے ۔ یہ رقم ملک بھر میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جانی تھی لیکن اس رقم کا کوئی حساب نہیں ہے، مریم نواز اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں اس لیے ان کے خلاف فنڈز میں خورد برد کی تحقیقات کی جائیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں