اتوار کی صبح اوسفولڈصوبہ میں چھ بجے ڈاکے کی عجیب واردات ہوئی۔چوروں نے ڈے گرنسDegernes میں واقع کوپ شاپ کے اسٹور کی دیوار میں نقب لگائی۔دیوار میں سوراخ کرنے کے لیے انہوں نے اسٹور کے ساتھ والے پلاٹ سے ایک کھدائی کی مشین چرائی۔اخبار وی جی کے مطابق چور بظاہر صرف رجسٹرڈ ڈاک کے خالی ڈبے لے گئے ہیں۔
پولیس آپریشن آفیسر ٹام Tom Sandberg کے مطابق کوپ شاپ پرڈاکے کے لیے استعمال کی جانے والی کھدائی کی مشین پڑوس کے پلاٹ سے لے کر استعمال کی گئی تھی۔ یہ بات پولیس نے ٹویٹر پر اپنے صفحے پہ لکھی ہے۔
کوپ شاپ کی سی او وینکے Wenche Hensel, نے کہا کہ یہ ڈاکے کی واردات اتنا بڑا سوراخ کرنے کے بعد صرف خالی ڈبوں جیسی معمولی چیز چرائی گئی۔یہ بات بالکل بھی متاثر کن نہیں۔
NTB/UFN