ایک حالیہ سروے کے مطابق نارویجن ائیر لائن میں پچاس فیصد پائلٹ اپنی ملازمتوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ان کا موقف یہ ہے کہ نارویجن ائیر لائن میں ان کی ملازمتوں کا مستقبل روشن نہیں ہے۔آٹھ سو ہوا بازوں سے کیے گئے ایک سروے رپورٹ کے مطابق تیس فیصد ہوا بازوں نے کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسری ائیر لائن میں ملازمت تلاش کررہے ہیں جبکہ ستر فیصد نے کہا کہ وہ کسی کو نارویجن ائیر لائن میں ملازمت کا مشورہ نہیں دیں گے۔
ہوا بازوں کی تنظیم کے انٹر نیشنل افئیرز کے افسر الیکزینڈر ٹن ہولٹ Alexander Tinholt کا کہنا ہے کہ کچھ برس پہلے تک اس قسم کی کوئی معلومات ہوائی کمپنیوں کے بارے میں نہیں تھی لیکن اب ان شکایات میں ڈرامائی طورپراضافہ ہو اہے۔ا سلیے مستقبل میں نارویجن ائیر لائن کو تجربہ کار پائلٹ ملنا مشکل ہو جائے گا۔جبکہ پچھلے پانچ برسوں میں کمپنی کو کئی ما تحت اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے اوربیشتر پائلٹ مختلف ایجنسیوں سے کرائے پر کام کرتے ہیں۔
نارویجن اخبار کلاس کیمپ سے نارویجن ائیرلائن کے فلائٹ مینیجرنے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ وہ نارویجن ائیر لائن کے پائلٹوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اس سلسلے میں مستقبل میں کوئی بحران متوقع نہیں ہے ۔اس لیے کہ ابھی بھی کئی پائلٹ اس کمپنی میں کام کے لیے درخواستیں دے رہے ہیں۔
NTB/UFN