پاک فوج کا بھارتی فوج سے ہاٹ لائن پر ابطہ ،پاکستا اس پار ہنے والوں کو اپنا بھائی سمجھتاہے :آئی ایس پی آر

01

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور شہریوں کی شہادت پر ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کی جارہی ہے جس سے اب تک متعدد شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن رابطہ ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے بھارت کے ڈی جی ایم او سے شدید احتجاج کیا۔
پاکستان کے ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے جس سے شہریوں کی شہادتیں ہوئیں لہٰذا ایسے اقدامات 2003 کے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ پاکستان ایل اوسی کے اس پاررہنے والوں کو اپنا بھائی سمجھتا ہے، بھارتی فوجیوں کی ایسی جان بوجھ کر کارروائیوں پرگہری تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں