اس پروگرام کو چلانے والا دوسروں کے کمپیوٹر پر با آسانی کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔یہ پروگرام پانچ افراد کے پاس سے برآمد ہوا ہے۔اسے ٹرو نجانر trojanerکہا جاتا ہے۔اس پروگرام کو استعمال کرنے میں پانچ افراد ملوث ہیں۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی عمریں سولہ اور چوبیس برس کے درمیان ہیں۔یہ افراد ناروے کے مختلف صوبوں سے گرفتار کیے گئے ہیں۔ان میں صوبہ روم ریک جنوبی اور شمالی ٹرونڈھے لاگ ،ہورڈا لینڈاور صوبہ ٹیلی مارک Romerike, S248r-Tr248ndelag, Nord-Tr248ndelag, Telemark og Hordaland. شامل ہیں۔پولیس نے چھاپے کے دوران کمپیوٹر اور دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔اور ملزمان کے استعامال کے دیگر دفاتر پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ملزمان یورپ اور دیگر ممالک میں موجود کئی دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ کام کر رہے تھے۔
اس پروگرام ٹرونجانر کے ذریعے ملزمان دوسرے لوگوں کا کی بورڈاستعمال اور کیمرہ کر سکتے تھے اور اس کے ذریعے انکا پاس ورڈچوری کرلیتے ۔اس کی مدد سے لوگوں کی اہم دستاویزات اوران کی تصاویر چرا لیتے تھے۔گرفتار شدہ بیشترملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔وہ یہ کام کئی سال سے کر رہے تھے جبکہ ایک ملزم ان پروگراموں کی فروخت ایک نیٹ بوتیک پر بھی کر رہا تھا۔اس نیٹ بوتیک پر کوئی بھی یہ پروگرام خرید کر کسی دوسرے کے کمپیوٹر پر کنٹرول حاصل کر سکتا تھا جو کہ کسی کو میل میں وائرس بھیجنے یا ٹرنجانر پروگرام کے ذریعے ممکن ہے۔
NTB/UFN