پائلٹوں کی ہڑتال ہفتہ کو بھی جاری

نارویجن فضائی کمپنی کی ہڑتال ہفتہ کے روز بھی جاری رہی۔اس ہڑتال میں چھ سو پچاس پائلٹوں نے حصہ لیا ہے۔ہڑتال پچھلے ہفتے کو شروع ہوئی تھی اور آج اسے آٹھ روز ہو گئے ہیں۔نارویجن ائیر لائن ایک سستی ائیر لائن ہے جو ذیادہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔یہی وجہ ہے کہ ثالثی دفتر میں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے۔تا ہم ٹریڈ یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات حل ہونے کے قریب پہنچ کر ختم ہو ئے تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں