ٹرین مسافروں کو کرائے کی واپسی کے لیے چھ ہفتے کا انتظا

ٹرین مسافروں کو کرائے کی واپسی کے لیے چھ ہفتے کا انتظار
گذشتہ ماہ میں ناروے میں ہونے والی پانچ ہفتے کے دورانیے کی ٹرین ہڑتال میں خریدے جانے والے ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی کے لیے مسافروں کو چھ ہفتے تک انتظارکرنا پڑے گا۔اس بات کی اطلاع نارویجن روزنامہ اوست لینڈ نے دی ہے۔یہ خبر مسافروں کے کرائے کی واپسی کے مطالبے کے بارے میں تھی۔اس ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں مسافرمتاثرہوئے جبکہ خود ریلوے کے محکمے کو بہت ذیادہ نقصانکا سامنا کرنا پڑا۔نیشنل محکمہء ریلوے کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتوں کی واپسی میں چارسے چھ ہفتوں کی مدت لگ سکتی ہے۔
پریس آفیسرگینا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی مسافرنے اپنا سفری کارڈ ہڑتال کے آخری دن پر کروایا ہے تو اسے ہ رقم واپس نہیں کی جائے گی۔اسی طرح اوسفولڈ کے علاقے میں جن لوگوں نے بسٹکٹ کے کارڈز میں رقم بھروائی ہے انہیں بھی ٹکٹوں کی رقم واپس نہیں کی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں