ٹرونڈھائم کاؤنٹی میں ایک مقامی اسکول نے گوگل کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔جس کے مطابق اسکول کے طلباء گوگل کی کلاؤڈ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔جبکہ ایسے طلباء کے اسکول کے کام کو کمپنی اسکین کر سکتی ہے۔مقامی اخبار کلاس کیمپ کے مطابق کمپنی اگر چاہے تو یہ معلومات امریکی اتھارٹی کو بھی دے سکتی ہے۔
سینئیر انیجینئیر مارتھا Martha Eike نے کہا کہ اس کام کے لیے گوگل کو کسی کو اطلاع دینے کی ضرورت نہیں۔ اسکول ایڈمنسٹریشن نے اسے طلباء کے لیے محفوظ قرار دیا ہے جبکہ اوسلو کے پرائیویسی محقق گسلر Gisle Hannemyr,نے اسے طلباء کی پرائیویسی کے خلاف قرار دیا ہے ۔ہائم نے کہا ہے کہ اگر کوئی طالبعلم جہاد کے حق میں لکھے گاتو یہ بات امریکہ کو نا گوار گزر سکتی ہے۔ اس لیے یہ معاہدہ محفوظ نہیں ہے۔
NTB/UFN