آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکس ول نے ٹرائی اینگو لر سریز میں پاکستان سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد سے ہاتھ نہیں ملایا تھا اور یہ بات میڈ یا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنی جس کے بعد گلین میکس ول نے وضاحت پیش کر دی ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آج صبح آسٹریلوی کھلاڑی ہوٹل میں سرفراز احمد سے خصوصی طور پر ہاتھ ملانے کے لیے ان کے کمرے کے باہر گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملاتے وقت ان کی نظر سرفراز احمد پر نہیں پڑی اس وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا ۔
واضح رہے کہ ٹرائی اینگو لر سریز کے فائنل میں پاکستان سے شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی اور پاکستانی کھلاڑی آپس میں ہاتھ ملا رہے تھے اس دوران سرفراز احمد نے گلین میکس ول سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھا یا تو انہوں نے اسے یکسر نظر انداز کر کے ایمپائر کے ساتھ ہاتھ ملا لیا تھا جس پر سرفراز احمد نے فوری طور پر اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا تھا ۔اس بات کا چرچا سوشل میڈ یا پر بھی ہوا تھا ۔
Recent Comments