سوموار کے روز ایک پروگرام میں پروگرام کی میزبان آنے Anne Grosvold نے بتای اکہ ناروے میں پناہ گزینوں کو ماہانہ اخراات کی مد میں اکتیس ہزار کراؤن دیے جاتے ہیں۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا میں لوگوں نے شدید رد عمل کا اظہارکیا اور شدید نقطہ چینی کی۔اور کہا کہ ماہانہ ایک ہزارکراؤن کی رقم بغیر ملازمت کے انہیں ادا کرنا دراصل نارویجنوں کے ساتھ ذیادتی ہے۔میزبان نے یہ بات ایک اخبار کے مضمون کے مطابق کہی تھی ۔درحقیقت اکتیس ہزار کراؤن سالانہ ہے جو کہ ماہانہ نو سو چالیس کراؤن جبکہ سالانہ اکتیس ہزار آٹھ سو بتیس 31 832 کراؤن بنتے ہیں۔ درحقیقت یہ پناہ گزین کیمپوں میں بیروزگار ہیں اور تیس کراؤن یومیہ کا خرچہ بہت کم ہے۔اسی رقم سے پناہ گزینوں کو آنے جانے کا ٹکٹ اور درخواست جمع کرانے کی فیس بھی ادا کرنا ہوتی ہے۔درحقیقیت اپنے ملک سے کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے کیلے منتقل ہونا نقصان دہ بات ہے۔
ٗۂٗUFN/UR.NO