اوسلو(پ ر) اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعودکے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں سوسائٹی کی انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد پاکستانی ریسٹورینٹ شالیمار میں کیا گیا جس کی صدارت قائم مقام صدر چوہدری مظہر حسین نے کی۔ سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی عقیل قادر نے محترمہ رفعت مسعود اور فرسٹ سیکریڑی ابرار خان کو خوش آمدید کہا ۔ عقیل قادر نے تقریب میں شامل تمام افراد اور سوسائٹی کا تفصیلی تعارف بھی پیش کیا۔ محترمہ رفعت مسعودنے اپنی گفتگو میں سوسائٹی کی طرف سے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آپ کی کاوشیں نہایت قابل ستائش اور خوش آئند ہے۔ تقریب میں سوسائٹی کے جن دیگر افراد نے شرکت کی ان میں انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور، جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق، فنانس سیکریڑی عبدالحمید، سابق صدر اقبال اختر خان، سینئر ممبر مرزا ذوالفقار، اصغر شاہد، یوسف خان، راجہ عاشق حسین ، راجہ افتخار علی، راجہ فیاض اور سید فواد علی شامل ہیں۔