” میری ریٹائرمنٹ کے بعد پتا نہیں کیا ہوگا “ چیف جسٹس کے اس جملے پر کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

” میری ریٹائرمنٹ کے بعد پتا نہیں کیا ہوگا “ چیف جسٹس کے اس جملے پر کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے ڈیموں اور پانی کی قلت کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی گئی ۔ دوران سماعت ایک موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’میری ریٹائرمنٹ کے بعد پتا نہیں کیا ہوگا ‘۔ چیف جسٹس کی جانب سے یہ بات کی گئی تو سوشل میڈیا پر اس پر خوب تبصرے کیے گئے، انہی میں ایک تبصرہ سینئر تحقیقاتی صحافی کامران خان نے بھی کیا جو واقعی دنگ کردینے والا ہے۔

ٹوئٹر پر چیف جسٹس کی بات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کامران خان نے کہا ” میرا خیال ہے کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد افراتفری نہیں پھیلے گی، ہوسکتا ہے کہ ٹی وی چینلز میں ٹکرز لکھنے والے آپ کو یاد کیا کریں، اس لیے زیادہ پریشان نہ ہوں ، سب ٹھیک ہوجائے گا“۔

کامران خان کے ٹویٹ پر شاہد حسن نے 2 اشعار لکھ کر اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کی کوشش کی۔

سیدہ زارا زاہد نے چیف جسٹس کو لمبی زندگی اور صحت کی دعا دی۔سدرہ انعام نے کہا کہ یہ تو ریٹائرمنٹ کے بعد ہی پتا چلے گا کیونکہ افتخار چوہدری نے بھی دلوں میں بہت جگہ بنائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں