منکیرہ: خاوند کو کالا پتھر پلاکر قتل کر دیا

22

مرضی کے خلاف شادی کرنے پر لڑکی نے خاوند کو کالا پتھر پلا دیا، نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا، ورثاءنے خود کشی کا ڈھونگ رچا کر کارروائی سے انکار کر دیا۔ تھانہ منکیرہ پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق نواحی علاقہ گوندو کے 24سالہ محمد بشیر کی ایک ہفتہ قبل شادی ہوئی، لڑکی شادی پر رضا مند نہ تھی‘ مرضی کے خلاف شادی ہونے پر اپنے خاوند محمد بشیر کو کولڈ ڈرنک میں کالا پتھر ملا کر پلا دیا جس سے بشیر کی حالت غیر ہو گئی‘ تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا‘ ورثاءنے رقبے کے لالچ میں وقوعہ کو خود کشی کا رنگ دیکر کارروائی سے انکار کر دیا  ۔

اپنا تبصرہ لکھیں