رپورٹ نمائندہء خصوصی،
اردوفلک ڈاٹ نیٹ
مسلم کلچرل سینٹر فیورست کی مسجد میں مسجد کی انتظامیہ نے ناروے میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے گھر بسانے اور جیون ساتھی تلاش کرنے کے لیے ایک رہنماء پروگرام ترتیب دیا۔پروگرام کی مہمان خصوصی منہاج القرآن کی اسلامی اسکالر محترمہ طاہرہ فردوس تھیں۔جبکہ مسجد کی انتظامیہ کے ساتھ انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے گروپ کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم، روبینہ جبین اور شازیہ عندلیب نے مل کر اس پروگرام کا ہتمام کیا۔
پروگرام میں اوسلو اور اوسلو کے گردو نواح سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔یہ خواتین اپنے بیٹے بیٹیوں اور بہن بھائیوں کے لیے مناسب ہمسفروں کی تلاش اور رہنمائی کے لیے یہاں آئی تھیں۔پروگرام کا آغاز اللہ کے پاک نام سے کرنے کے بعد اسلامی اسکالر محترمہ فردوس صاحبہ نے ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کو اپنی نئی نسل کے لیے رشتوں کی تلاش اور گھر گھر بسانے کے سلسلے میں درپیش مسائل کا حل
اسلامی قوانین کے مطابق دیا۔
عصر کی نماز کے بعد چائے کا وقفہ ہوا جس کے بعد خواتین نے اپنے بچوں کے لیے اپنے نام رجسٹر کروائے اور کچھ خواتین نے وہان اپنے فون نمبر بھی ایک دوسرے کو دیے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے سے بات چیت کی۔
خواتین نے کہ اس گروپ کا ایک صفحہ فیس بک پر بھی بنا دیا جائے تاکہ جو خواتین اپنے بچوں کے لیے رشتہ تلاش کر رہی ہیں اور وہ اس پروگرام میں شری نہیں ہو سکیں وہ بھی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔ غزالہ ساحبہ نے وعدہ کیا کہ وہ واٹس اپ کے ساتھ ساتھ فیس بک پر بھی رشتہ سروس کا ایک صفحہ بنائیں گی۔جس کی اطلاع اردو فل کے قارئین کو بھی دی جائے گی تاکہ وہ خود اور ان کے احباب اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
source / urdufalak.newsdesk
ماشاءاللّہ یورپ میں اردو زبان کے فروغ اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے کی بہت اچھی کاوش ہے اردو فلک۰ نیٹ کی۰میری دعا ہے یہ سفر جاری رہے