بدھ کے روز عرفان بھٹی کے مقدمے کی سماعت اوسلو کی عدالت میں تھی۔عرفان پر پچھلے موسم گرما میں اپنی تیس سالہ بیوی کو دھکا دینے کاا الزام تھا پپچھلے سال موسم گرماء میں عرفان بھٹی نے اپنی بیوی کو دھکا دینے کی وجہ سے وہ بسترکے کنارے پر جا گری۔جس کی وجہ سے اسے شدید چوٹ آئی اور اس نے پولیس کو فون کیا۔اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
عرفان کی بیوی نے ایک ایمرجنسی امدادی سینٹر اوسلو میں فون کر کے بتایا کہ اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے ۔تاہم بعد میں عرفان کی بیوی نے اپنا بیان بدل دیا اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا عرفان نے کچھ نہیں کیاعرفان نے کہا کہ اس کی بیوی اس کی ٹانگ کی ٹھوکر کی وجہ سے گری تھی۔پراسیکیوٹرز نے اس بیان پر یقین نہیں کیا۔چنانچہ عدالت میں موجود ترجمان نے اس کی بیوی کا پہلا بیان پڑھ کر سنایا۔
بحٹی اور اس کی بیوی نے عدالت میں ملاقات کی اور بھٹی نے اپنی بیوی سے سرگوشی کی کہ اب صرف دو دن اور ہیں۔
عرفان بھٹی اپنے بچوں کو سر پر منہ پر اور کمر پر مارنے کی وجہ سے پہلے ہی وہ دس ماہ کی جیل کاٹ رہا ہے۔مجرم نے یہ پٹائی بچوں کو قرآن پڑھانے کے دوران کی تھی۔
NTB/UFN