نارویجن ٹیکس آفس نے عوام کو ایسی میلز کے بارے میں آگاہ کیا ہے جن میں یہ کہ اجات اہے کہ صارف ان پر کلک کر کے ٹیکس کے بارے میں معاملات طے کریں۔ٹیکس اتھارٹی کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے کئی افراد اس فراڈ میں پھنس کر اپنے کوڈز سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اس پوسٹ پر یہ درج ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے ذائد ٹیکس کی واپسی کی تفصیلات پڑھنے کے لیے کلک کریںی اپھر ایک سادہ سا پیغام ہوتا ہے جس میں یہ درج ہوتا ہے کہ اپنے ٹیکس کی تفصیلات کے لیے اس لنک پہ کلک کریں۔
یہ ای میلز ایوری Evry یا ٹیکس آفس کی جانب سے بظاہر بھیجی جاتی ہیں جس ے استعمال کرنے والے اس فراڈ کا شکارہو جاتے ہیں۔ٹیکس آفس نے ایسی تمام میلز ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹیکس آفس کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی صارفین کو کسی لنک کو کلک کرنے کا نہیں کہتے،نہ ہی انکی میلز میں کسی قسم کے پیغامات ٹیکس سے متعلق براہ راست بھیجے جاتے ہیں اور نہ ہی صارفین سے میلز کے جواب کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ٹیکس ایڈمنسٹریشن کمیونیکیشن بورڈ کے مشیر Ernst Larsen, نے کہا ہے کہ ٹیکس آفس والے کبھی بھی براہ راست پیغامات نہیں بھیجتے بلکہ وہ اپنی میلز میں صارفین کو اپنی سائٹ پر لاگ ان ہونے کا کہتے ہیں۔
NTB/UFN