شادی کے دس سال بعد جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

شادی کے دس سال بعد جوڑے کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

رنگپورہ کے رہائشی کے گھر شادی کے دس سال بعد بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی جس پر خوشی میں منوں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ محلہ رنگپورہ کے رہائشی خالد جاوید بٹ کی دس سالہ قبل فرح بی بی سے شادی ہوئی تھی۔

دو سال قبل ان کے ہاں ایک لڑکا پیداہوا تھا جو دو دن زندہ رہنے کے بعد فوت ہو گیا تھا۔ گزشتہ رات ایک پرائیویٹ ہسپتال میں فرح بی بی کے ہاں بیک وقت چار بچے پیدا ہوئے جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور چاروں بچے صحت مند ہیں۔ بیک وقت چاربچوں کی پیدائش پر خوش نصیب خاندان نے ہسپتال عملہ میں 10 من مٹھائی تقسیم کی۔

خالد جاوید بٹ کا کہنا ہے کہ اللہ کا جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔ خالد جاوید کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال نرسری میں چوبیس گھنٹے رکھنے پر فی بچہ دس ہزار روپے وصول کر رہاہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں