سویڈن میں زلزلہ کے جھٹکے

سویڈن کے جنوبی قصبے Gällivareگیلیوارمیں جمعرات کی رات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پرچارڈگری ریکارڈکی گئی۔یہ زلزلہ ایک دن کے بعد دوبارہ آیا جو کہ دراصل پہلے زلزلے کے آفٹرشاکس تھے۔ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے گو تھن برگ شہر میں بھی محسوس کیے گئے۔امریکی سنٹربرائے پیمائش زلزلہ کے مطابق زلزلہ کا مرکز سطح زمین سے چودہ اعشاریہ نو کلو میٹرگہرا اور گیلیوار Gällivareقصبے سے چارکلومیٹرکے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ قصبہ آٹھ ہزار پانچ سو افرادکی آبادی پر مشتمل ہے۔تاہم پولیس یا زلزلہ سنٹرکسی کو بھی عوام کی جانب سے کسی قسم کے نقصان یا مدد کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں