سٹاک ہوم (عارف کسانہنمائدہ خصوصی) ۔ سویڈن اور فن لینڈ میں رہنے والے پاکستانیوں کا ایک بڑا مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ وہ ایک طویل عرصہ سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراء کے لیے مطالبہ کررہے تھے جو اب وہ پورا ہوگیا ہے اورسٹاک ہوم میں سفارت خانہ پاکستان سے جدید مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء شروع ہوچکاہے۔ سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر نے کہا کہ سفارت خانہ اپنے اہل وطن کی خدمت کے لیے ہر ممکن سہولیات بہم پہنچا رہا ہے اور مشین ریڈ پاسپورٹ کے یہاں سے جاری ہونے پر ایک بڑا عوامی مطالبہ پورا ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں تفصیلات سفارت خانہ کی ویب سائیٹ پر دے دی گئیں ہیں۔