سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ،متاثرہ شخص کس ملک سے ہو کر آیا تھا ؟بڑی خبر آگئی

سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ،متاثرہ شخص کس ملک سے ہو کر آیا تھا ؟بڑی خبر آگئی

)سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، سعودی محکمہ صحت نے جان لیوا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔العربیہ نیوز کے مطابق کروناوائرس کا شکار شخص ایران سے ہوتا ہوا براستہ بحرین سعودی عرب پہنچا جہاں اس میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، تاہم متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے سیمپل کروناوائرس ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جہاں اس میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ شخص کے ساتھ ملنے والے تمام افراد کی سکریننگ کی جا رہی ہے ۔ دیگر افراد جن میں کروناوائرس کا شبہ ہے انہیں ہسپتال میں الگ رکھا گیا جہاں انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں