دھماکہ کہاں کرنا تھا اور 17 سالہ بمبار کس ملک کا تھا ؟ لاہورریلوے سٹیشن سے گرفتار دہشتگرد لیاقت سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات

دھماکہ کہاں کرنا تھا اور 17 سالہ بمبار کس ملک کا تھا ؟ لاہورریلوے سٹیشن سے گرفتار دہشتگرد لیاقت سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات 

لاہور ریلوے سٹیشن سے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے دہشتگرد نے تفتیش کے دوران اہلکاروں کے سامنے سب اُ گل دیاہے ، سیکیورٹی اداروں کی بر وقت کارروائی کے باعث لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن سے گرفتار ہونے والے دہشتگرد لیاقت نے تفتیش نے کے دوران انکشاف کیاہے کہ پولیس لائنز کے باہر دھماکہ کرنا تھا جس کا حکم مکرم خان عرف عمر خراسانی نے دیا تھا اور ریلوے سٹینش پر میں لڑکے کا انتظار کر رہا تھا لیکن گرفتار ہو گیا ، حملے کا منصوبہ چند روز پہلے بنایا گیا جبکہ 17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے ۔ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشتگرد لیاقت کو گزشتہ روز ریلوے سٹیشن سے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں