دنیا کا سب سے مہنگا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا، کتنی قیمت ہے اور کیا خصوصیات ہیں؟ جان کر آپ کو دن میں تارے نظر آجائیں گے

123

ویسے تو کوئی چھوٹا موٹا گھر خریدنا بھی آسان کام نہیں لیکن اگر بات ہو دنیا کے مہنگے ترین گھر کی، تو یقیناًاس کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر ہی دل بہلایا جا سکتا ہے۔ یہ شاندار گھر، بلکہ محل، جو کبھی بیلجیئم کے شاہی خاندان کی ملکیت ہوا کرتا تھا، ساڑھے 31 کروڑ پاؤنڈ (تقریباً 47 ارب پاکستانی روپے) میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

22

’ولا لیس سیڈرز‘ کے نام سے مشہور یہ محل نما گھر 187سال قدیم ہے۔ یہ 35 ایکڑوں پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 14شاہی بیڈروم ہیں۔ فرانس کے جنوبی علاقے میں واقع یہ محل کبھی بیلجیئم کے بادشاہ لیوپولڈ دوئم کی ملکیت تھا۔

33

اس کی تعمیر سے قبل یہاں زیتون کا باغ ہوا کرتا تھا جو شہر کے میئر ول فرانچ سورمیر کی ملکیت تھا۔ اب بھی اس محل میں ایک باغ موجود ہے جسے یورپ کے خوبصورت ترین باغوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس باغ میں گھاس کے میدان بھی ہیں جبکہ 15ہزار سے زائد درخت ہیں اور 20 گرین ہاؤس ہیں جن میں دنیا بھر کے خوبصورت اور نایاب پودے اگائے جاتے ہیں۔ اس گھر میں اولمپک سٹیڈیم کے سائز کا رقص خانہ بھی ہے جبکہ 30گھوڑوں کیلئے اصطبل ہے۔
آج کل یہ گھر اٹلی سے تعلق رکھنے والے شراب کے تاجر ڈیوڈ کیمپری میلانو کی ملکیت ہے۔ اگر آپ اسے خریدنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو مشہور برطانوی موسیقار اینڈریو لوئڈ ویبر اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن آپ کے ہمسائے ہوں گے۔

44

اپنا تبصرہ لکھیں