خواتین کو ملازمت پر حجاب استعمال کرنے کی اجازت

حلیمہ اور یا حا دو لائق خواتین ہیں جو کہ حجاب استعمال کرنے کے باوجو د مقامی معاشرے کی خدمت میں مصروف ہیں۔لیکن بلائینڈسول ہسپتال انہیں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے سے روک رہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔جب ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ان خواتین کو حجاب اتارنے کے لیے کہا گیا ان دونوں خواتین نے انکار کر دیا۔اس وجہ سے ہسپتال نے مقامی پولیس کو ان خواتین کے خلاف رپورٹ کر دی۔
اس موقع پر شہر کی مئیر نے کہا کہ ناروے کے قانون میں حجاب میں ملازمت پرآنا منع نہیں ہے۔یہ خواتین حجاب پہن کر بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اورمعاشرے کی خدمتسرانجام دے رہی ہیں اسلیے انہیں اس سے نہ روکا جائے۔تاکہ دوسرے ادارے بھی انہی کے نقش قدم پرچلیں۔ان خواتین نے کہا کہ حجاب انکی پہچان ہے۔جبکہ حجاب کو شخصی آزادی کا نشان قراردیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں