ناروے میں جنوبی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے گاڑیوں اور سمندر میں بحری جہازوں کی آم دو رفت میں تعطل ریکارڈ کیاگیا ہے۔صوبہ آگدر میں تیز طوفانی ہوائیں تھیں جبکہ جمعہ کے روز ویسٹ آگدر کے شہرLista fyr میں طوفانی ہواؤں نے علاقے کو لپیٹ میں لیے رکھا۔
محکمہء موسمیات نے پورے ملک میں خراب موسم کی پیشنگوئی کی ہے۔جمعرات اور جمعہ کو پہاڑی علاقوں نور لینڈ تھرومسو اور ویسٹ فن مارک میں ڈرائیونگ کرنا ابہت مشکل تھا۔موسمی پیشنگوئی میں نچلے علاقوں میں تیز طوفانی ہواؤں کی پیشنگوئی سے خبر دار کیا گیا ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں برفباری اور بارش کی وجہ سے ڈرائیونگ مشکل ہو جائے گی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں پولیس کو ٹریفک حادثات کی اطلاعات ملی ہیں۔
جبکہ نورلینڈ میں خراب موسم کی وجہ سے سالٹ رینجز کے اوپر والے پل کو بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ Valdreflye کے اوپر شاہراہ نمبر اکیاون کو fylkesvei 51 بھی بند کر دی گئی ہے۔
نورلینڈ میں کئی کشتیوں کے کئی آبی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔اوسلو سے Hirtshals جانے والے بحری جہاز کو جمعرات کی شاام کا بحری سفر منسوخ کرنا پڑا۔اس کے علاوہ بحری جہازوں کی کمپنی کلر لائن کو اپنے کئی بحری جہازوں کا سمندری سفر منسوخ کرنا پڑا۔
NTB/UFN