جہادیوں نے ناروے میں پناہ طلب کر لی

نارویجن اخبار داگ آویسن کے مطابق ئی ایس جیسی دوسری جہادی تنظیموں کے اراکین نے ناروے میں پناہ طلب کرلی ہے ۔ان تنظیموں میں نائیجیرین تنظیم بو کو حرام،اور صومالین تنظیم الشہاب کے اراکین شامل ہیں۔
ان افراد سے سوال و جواب کے دوران پولیس نے موبائیل پر ان افراد کی تصاویر تشدد کرتے ہوئے دیکھی ہیں۔پولیس نے اخبار سے بات کرتے ہوئے ان تصاویر کی تصدیق کی ہے۔
جبکہ ایسے پناہ کے طلبگار افراد جو کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہ چکے ہیں کو ناروے میں پناہ نہیں دی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں