جانور کی قربانی کے وقت گھر میں شیر گھس آیا، لیکن پھر گھر والوں نے کیا کیا؟ ناقابل یقین خبر

جانور کی قربانی کے وقت گھر میں شیر گھس آیا، لیکن پھر گھر والوں نے کیا کیا؟ ناقابل یقین خبر

عید پر جانور قربان کرنااور گوشت کو دیکھ کر کتوں یا بلیوں کا وہاں آجانا تو معمول کی بات ہے لیکن سعودی عرب میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہےکہ یقین کرنا مشکل ہوجائے۔

العربیہ کے مطابق  سعودی عرب میں جانور کی قربانی کے وقت گھر میں شیر گھس آیا، جس پر گھر والے خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور شور برپا کردیا۔سعودی شہری ھیثم خالد نے اپنے گھر میں قربانی کے وقت داخل ہونے والے شیر کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جانور ذبح کر رہے تھے کہ اچانک گھر کی دیوار پر شیر کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ شیر چند میٹر کے فاصلے پر ہمیں اور ذبح کیے گئے جانور کو للچائی نظروں سے دیکھ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قربانی مواقع پر گھروں کے آس پاس گوشت کی بو پر کتوں اور بلیوں کی آوارہ گردی دیکھی جاتی ہے مگر شیر کا گھر میں گھس آنا ناقابل یقین واقعہ ہے۔

ھیثم خالد نے بتایا کہ شیر کے گھر میں گھس آنے پر شور بپا ہو گیا اور ہرطرف سے ‘شیر شیر’ کی آوازیں آنے لگیں۔ بعض افراد کا خیال تھا کہ یہ کوئی بڑے حجم کی بلی ہے مگر جب اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ شیر ہے تو ہم سب حیران اور خوف زدہ ہو گئے تھے۔

شیر کے گھر میں گھس آنے کے بعد اہل خانہ نے پولیس اور شہری دفاع کے عملے کو مدد کے لیے طلب کیا جنہوں نے آکر اس مشکل سے ان کی جان چھڑائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں