جاپان میں اوساکا جانے والی بجلی کی ٹرین کو اس وقت اچانک روکنا پڑا جب ایک جاپانی مسافر نے ٹرین میں خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی اورٹرین دھوئیں سے بھرگئی۔آگ لگنے کی وجہ سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اس وقت بجلی کی ٹرین میں ایک ہزار مسافر سوار تھے۔حادثہ کے وقت یہ ٹرین ٹوکیو سے اوساکا کی جانب جا رہی تھی ۔جاپانی مسافر کے تیل چھڑک کر آگ لگانے کی وجہ سے ٹرین کا ڈبہ دھوئیں سے بھر گیا۔یہ واقعہ منگل کے رو زپیش آیا۔آگ لگنے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے امکان ہے ۔جبکہ دو افرادکے زخمی ہونے اور ایک مسافر خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ملی ہے۔
آگ لگانے والے شخص کی عمر تیس برس کے لگ بھگ تھی۔حادثہ کا شکار ہونے والی شنکانسن ٹرین کا شمار سب سے تیز رفتار ترین ٹرینوں میں ہوتا ہے اور یہ بہت کم حادثات کا شکار ہوتی ہے۔
NTB/UFN