کنڈر گارٹن کے ملازم کو عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کی کل مدت سات سال چھ ماہ ہے جبکہ کم از کم ساڑھے چاربرس تک مجرم کو بچوں سے بدسلوکی کی سخت سزا بھگتنا پڑے گی۔ جس کے بعد وہ پیرول پررہائی کی درخواست دے سکتا ہے۔
عدالت نے مجرم کو پراسیکیوٹر کی تجویز کردہ سزا سے ذیادہ سزا سنائی ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں مجرم کو ساڑھے چار سال کی قید سخت اور ساڑھے پانچ سال کی کل سزا کی تجویز دی تھی۔
اس شخص پر یہ الزام تھا کہ اس نے کنڈر گارٹن میں اپنی ملازمت کے دران اپنے شعبے میں سترہ مختلف بچوں کے ساتھ مختلف قسم کی ذیادتیوں اور تشدد اور زبردستی کا مرتکب تھا۔جس میں بچوں کے ساتھ مارپیٹ جنسی ذیادتی اور زبردستی غیر اخلاقی فوٹو گرافی کے جرائم شامل ہیں۔
مجرم پر ستائیس مختلف فرد جرائم میں سے صرف دو جرائم ثابت نہ ہو سکے۔
NTB/UFN