editor on دماغستان —قسط 5: ذہنی جھماکے: “شبانہ ڈئیر بہت اچھا سوال ہے آپ کا دراصل یہی تو اصل جنگ ہے انسا ن اور شیطان کی ۔۔۔۔…” مئی 8, 06:32
Shabana khalid on دماغستان —قسط 5: ذہنی جھماکے: “مجھے یہ جاننا ھے بندے کو نماز میں دنیا جہاں کے خیالات کیوں آتے ھیں یہ بہت ضروری سوال ھے؟” مئی 4, 09:01
shazia on وقت کے پار ( آخری قسط): “جی شہلائ جی کافی علامتی کہانی ہے جسے میں ایبسٹرک ادب بھی کہتی ہوں بالکل ایبسٹرک آرٹ کی طرح۔۔۔۔مگر جاندار…” مئی 1, 13:06
ترکی کی تمام تیز رفتار ٹرینیں اب مکمل طور پر شراب سے پاک ہوگئی ہیں جہاں مسافروں کو شراب مہیا نہیں کی جائے گی
جاتی تھی۔ترکی کے کثیر الاشاعت روزنامے حریت کی ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت انقرہ سے ایسکیسہرا کا فاصلہ صرف ڈیڑھ گھنٹے کا ہے جہاں شراب کی مانگ انتہائی کم تھی لہذا اسے مکمل پر ختم کر دیا گیا ہے۔ٹرینوں کی منتظم کمپنی کے نمائندے نے روزنامہ حریت کو بتایا کہ تیز رفتار ٹرینوں میں شراب کی فراہمی روکنے کا فیصلہ مکمل طور پر معاشی نوعیت کا ہے اور اس فیصلے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔ کمپنی کے نمائندے نے مزید کہا کہ عام ٹرینوں میں پہلے کی طرح شراب کی فراہمی جاری رہے گی۔روزنامہ حیرت نے لکھا ہے کہ ماضی میں جب ترکش ایئر لائنز نے مسافروں کو شراب کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت بھی یہی دلیل پیش کی گئی تھی کہ شراب کی مانگ میں کمی ہی اس فیصلے کا محرک ہے۔معاشی تعاون کی تنظیم او ای سی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق تنظیم کے چونتیس ممبران ممالک میں سے ترکی میں شراب کی کھپت سب سے کم ہے۔ان اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں شراب کی فی کس سالانہ کھپت ایک اعشاریہ چھ لیٹر ہے۔البتہ تیز رفتار ٹرینیوں میں شراب مہیا نہ کرنے کا فیصلہ صدر طیب اردوگان کی شراب مخالف مہم سےمطابقت رکھتا ہے۔گزشتہ برس ترکی کی متعدل اسلامی حکومت نے پارلیمنٹ سے ایک قانون منظور کرایا تھا جس کا مقصد ملک میں شراب کی تشہیر اور فروخت کو محدود کرنا تھا۔حکومت کو شراب کی تشہیر اور فروخت کو محدود کرنے کا قانون منظور کرانے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Recent Comments