بے صبر ڈرائیوروں کا لائسنس کھونے کا خدشہ

شاہراء ای اٹھارہ پر لی لے ساکر کے مقام پر سرنگ بند ہونے کی وجہ سے کئی ڈراؤروں نے گاڑیاں واپس موڑ لیں۔ٹریفک پولیس کو ڈراؤروں کی یہ حرکت سخت نا گوار گزری۔ایسا کم و بیش چھ گاڑیوں نے کیا۔اس موقعہ پر ایست آگدر پولیس اسٹیشن کے اہلکار Per Kristian Klausen پیر کرستیان نے کہا کہ کچھ لوگوں کے پاس لائسنس ہی نہیں ہنا چہایے۔انہوں نے یہ گاڑیاں سڑک کھلنے سے چند منٹ پہلے موڑیں ۔جبکہ ای سولہ کو مرکزی سڑک سے الگ کر کے ٹریفک کو بائے پاس روڈ کی جانب بھیجا گیا تھا۔
اس موقع پر مقامی نارویجن اخبار آگدر پوسٹ سے آگدر پولیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس ان ڈرائیوروں کو روکتی تو یہ ضرور اپنا لائسنس کھو دیتے۔اس لیے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ سو کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی حد والی سڑک پر گاڑی موڑنا غیر قانونی ہے دوسرے یہ ایک انتہائی احمقانہ بات ہے۔
NTB/UFN +
اپنا تبصرہ لکھیں