اپ لینڈ Oppland میں ہفتہ کے روز بندوق کے فائر سے چالیس سالہ بیوی کو ہلاک کرنے کے الزام میں پچاس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ فائرنگ اچانک ہو گئی تھی۔عوت گولی لگنے کے فوراً بعد ہلاک ہو ئی۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حوالات میں رکھا ہوا ہے۔یہ فائرنگ اس شخص کی بے احتیاطی سے ہوئی۔پولیس نے اسے فیملی ٹریجڈی کا نام دیا ہے۔اس شخص پربندوق کو بے احتیاطی سے استعمال کرنے کا الزام ہے۔
یہ معلومات ملزم نے خود کیس کے بارے میں دیں ہے، پولیس وکیل ٹرینا Trine Hanssenکے مطابق اس ملزم کا کہناہے کہ وہ قصور وار ہے اوراسے اس قصور کی سزا ء ملنی چاہیے۔پولیس نے سوموار کے روز بھی اس کیس پر جرح جاری رکھی۔جبکہ اپ لینڈڈسٹرکٹ کی پولیس نے ایک اور ڈسٹرکٹ سے بھی کیس کی تفتیش کے لیے مدد حاصل کر لی ہے۔
NTB/UFN

Recent Comments