ادبی تبصرہ نگار گوری Guri Fjeldberg نے ناروے میں چھپنے والی بچوں اور بڑوں کی ایک سو ایک بہترین کتابوں کی فہرست جاری کی ہے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے مختلفادبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور پچھلے دس برسوں میں بچوں کی چھپنے والی بہترین کتابوں کا انتخاب کیا۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ادبی ایوارڈ یافتہ افراد سے بھی گفتگو کی ۔اور لائیبریریوں سے وہ اعدادو شماراکٹھے کیے جن سے یہ پتہ چلتا تھا کہ کون سے کتابیں سب سے ذیادہ پڑہی گئی ہیں اور ایشو کروائی گئی ہیں۔
ایک گفتگو میں گوری نے کہا کہ بچوں کی ایوارڈ یافتہ کتابوں سے میں مطمئن نہیں ہوں۔اس لیے کہ ایوارڈکمیٹی ایسی کتابیں منتخب کرتی ہے جو اکثر مشک ہوتی ہیں اور ذیادہ ذہین قارئین کے لیے ہوتی ہیں۔میں چاہتی ہوں کہ صرف ذہین قارئین کے لیے ہی کتابیں نہیں ہونی چاہیں ۔تاہم ہر کتاب ہر کسی کے لیے موزوں نہیں ہو سکتیں۔
اس ہفتہ Gyldendal forlag پرنٹ ہاؤس ان ایک سو ایک بہترین کتابیں برائے سال 2005 تا 2015 کی فہرست جاری کرے گی۔جبکہ یہ فہرست گوری کے بلاگ میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔گوری نے منتخب شدہ کتابوں کو مختلف اسکولوں اور نرسریوں میں بچوں کے ساتھ تجزیہ بھی کیا گیا تھا۔ان کتابوں میں نارویجن اور دوسری زبانوں سے ترجمہ شدہ کتابیں بھی شامل ہیں۔
پرنٹ ہاؤس کے مطابق گوری نے ان کتابوں کا انتخاب لٹریچر کی مختلف اصناف ،مختلف زبانوں اور مختلف لوگوں کو پیش نظر رکھ کر کیا ہے۔انہوں نے اپنی کتاب میں کتاب کی مقبولیت کے گیارہ مختلف نکات واضع کیے ہیں ۔یہ کتاب والدین اور لٹریچر کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والوں کے لیے مفید ہے۔
NTB/UFN