بالی ووڈ کے کنگ خان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگانے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر یقین نہ آئے

بالی ووڈ کے کنگ خان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگانے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر یقین نہ آئے

سوشل میڈیا کی معروف شخصیات اپنے اکاﺅنٹس کے ذریعے تشہیری پوسٹس کرکے بھی لاکھوں روپے کما رہی ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ان شخصیات میں شامل ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کے عوض کتنے پیسے وصول کرتے ہیں؟ اس کا جواب ایسا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ویب سائٹ filmfare.comکے مطابق شاہ رخ خان، جنہیں انسٹاگرام پر 2کروڑ 20لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے وہ ایک تشہیری پوسٹ لگانے کے 80لاکھ سے1کروڑ بھارتی روپے(تقریباً 1کروڑ 80لاکھ پاکستانی روپے سے 2کروڑ 26لاکھ پاکستانی روپے)تک وصول کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں شاہ رخ خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ رقم اگرچہ کچھ زیادہ نہیں ہے لیکن عام لوگوں کے لیے یہ رقم ان کی زندگی بھر کی کمائی سے بھی زیادہ ہے جو شاہ رخ خان صرف انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کما لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں