اٹھائیس سا لہ خاتون کے منہ میں دودھ کے دانت

ایک محاورہ اکثر سننے میں آتا ہے کہ ہاں ابھی تو تمہارے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے۔یہ جملہ بڑیبوڑے طنزاً استعمال کرتے ہیں لیکن ناروے مین حقیقتاً ایک ایسی خاتون موجود ہیں جن کے منہ میں واقعی دودھ کے دانت موجود ہیں۔
یہ ایک عراقی خاتون ہیں جن کے منہ میں اٹھائیس سال کی عمر میں بھی ابھی تک دودھ کے دانت ہی موجود ہیں۔یہ خاتون ایک مقامی کیمسٹ کی دوکان پرملازمت کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بچپن میں جس عمر مں بچوں کے دودھ کے دانت ٹوٹ کر نئے دانت آ جاتے ہیں ان کے منہ میں موجود دوھ کا یک دانت بھی نہیں ٹوٹا۔نہ ہی انہیں دانتوں میں کسی قسم کی تکلیف کی شکائیت ہوئی۔یہ خاتون دو بچوں کی ماں تو بن گئی مگر ان کے اپنے دودھ کے دانت ابھی ان کے منہ میں ہی موجود ہیں۔
نارویجن ڈینٹل سرجن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں یہ دوسرا کیس دیکھا ہے جس میں جوانی کے عالم میں منہ میں دودھ کے دانت موجود ہیں۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں