اوسلو میں‌سیاسی پارٹیوں‌کا تعارفی پروگرام

نمائندہ ء خصوصی

جمعہ کے روز اوسلو سینٹر میں اوسلو کائونٹی کی جانب سے مختلف سیاسی پارٹیوں‌کا تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا.جس میں‌ہر پارٹی کے عہدے داروں‌نے اپنے اپنے منشور کا تعارف کروایا اور پروگرام کے آخر میں‌ایک سیاسی مباحثہ کیا گیا جس میں‌شرکائ نے سوال و جواب کے ساتھ ساتھ اپنا اپنا موقف بھی بیان کیا.جبکہ مہمانوں‌نے سوالات بھی کیے.
پروگرام کی میزبانی عائشہ خان کی خواتین کی تنظیم کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ دیگر منتظمین میں‌اوسلو کائونٹی اور انٹر کلچرل وومن گروپ کی نمائندہ بھی شامل تھیں.یہ پروگرام خاص طور سے ناروے میں‌بسنے والے تارکین وطن کمیونٹی کی معلومات کے لیے منعقد کیا گیا تھا .جس میں‌بڑی تعداد میں تارکین وطن تنظیموں‌کی نمائندگان نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ لکھیں