انٹر کلچرل گروپ کی جزیرہء‌ نیسودن میں‌پکنک

انٹر کلچرل گروپ کی ممبر خواتین نے پاکستانی اور دیگر ممالک کی خواتین کے ساتھ اوسلو کے مضافاتی جزیرےمیں‌بدھ کے روز موسم گرماء کی پہلی پکنک منائی.پکنک میں‌پاکستانی خواتین کے علاوہ نارویجن، عراقی، اور مراکشی خواتین اور بچوں نے بھی حصہ لیا.یہ جزیرہ نارویجن سمندر کے ساحلی علاقے میں واقع ہے.یہاں‌جانے کا واحد راستہ موٹر بوٹ‌ہے.گروپ نے نوبل پرائز کی عمارت کے سامنے واقع کشتیوں‌کے اسٹاپ سے موٹر بوٹ‌لی.جس نے آدھے گھنٹے میں‌جزیرہ تک پہنچا دیا.موٹر بوٹ‌کا سفر نہائیت خوشگوار تھا.
گروپ جزیرہ پر پانچ گھنٹے ٹھہرا.سب نے اس سیر سے بہت لطف اٹھایا.اور اگلے ٹور کا پروگرام بھی بنایا جو کہ تین جزیروں‌کی سیر پر مشتمل ہو گا.
گروپ کے ممبران کے پر زور اصرار پر تنظیم نے موسم گرماء‌کے پندرہ روزہ ٹرپ کپر جانے کے بجائے ہر ہفتہ ٹرپ پر جانے کا فیصلہ کر لیا.جو کہ ہر بدھ کو لے جایا جائے گا.یہ ٹرپ صرف ممبر خواتین کے لیے ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں