الیکشن جیتنے کے بعد جو بائیڈن کا پہلا پیغام سامنے آگیا

الیکشن جیتنے کے بعد جو بائیڈن کا پہلا پیغام سامنے آگیا

امریکہ میں صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جو بائیڈن کا پہلا پیغام سامنے آگیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ’خوبصورت امریکہ‘کے نام سے ایک گانے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام میں لکھا امریکہ ! مجھے فخر ہے کہ آپ نے ہمارے عظیم ملک کی رہنمائی کے لئے مجھے منتخب کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے کام مشکل ہوگا لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمام امریکیوں کے لئے صدر بنوں گا ، چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا یا نہیں۔نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ جو اعتماد امریکہ نے مجھ پر کیا ہے میں اسے برقرار رکھوں گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق نائب جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔سی این این کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہیں 20 ووٹوں والی ریاست پنسلوانیا میں کامیابی ملی ہے جس کے بعد صدارت کا تاج ان کے سر سج گیا ہے۔سی این این جائزوں کے مطابق جوبائیڈن کے پاس پہلے 253 ووٹ تھے لیکن ہفتہ کے روز پنسلوانیا کے نتائج آنے کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے اور وہ عالمی سپر پاور کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ جنوری 2021 میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں